بریکنیگ نیوز!!! ہالینڈ کی حکومت نے پاکستانی مسیحیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، دو مسیحیوں کے ٹکٹ اور دیگر دستاویز تیار، واٹسن سلیم گل،وہ اس مظاہرے میں ۔

man_of_sorrow_by_pesi_flickr

تمام مسیحی مومنین سے درخواست ہے کہ ہالینڈ میں پاکستانی مسیحیوں پناہ گزینوں کے لئے خصوصی دُعا کریں۔ میں ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام شامل نہی کر سکتا ۔ ایک کو 29 اپریل کو ایمسٹرڈیم بزریعہ دوہا اور دوسرے کو 30 اپریل کو ایمسٹرڈیم بزیعہ دبئ پاکستان بیجھا جائے گا۔ ۔ میرے پاس ان کے ٹکٹ نمبر بھی پہنچ چکے ہیں۔ میں نے ایک خط پارلیمنٹ ممبر جناب جوئیل فوردوینڈ اور چند انسانی حقوق کی تنظیموں کو بیجھا ہے۔ اور ہالینڈ کے پناہ گزین منگت مسیح، پاسٹر عمران گل اس حوالے سے 28 اپریل کو ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جس میں ہم ڈچ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پاکستانی مسیحیوں کی پناہ کی  درخواستوں کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر کے تناظر میں دیکھیں میں اپنے ہالینڈ میں رہنے والے تمام پاکستانی مسیحیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اس پروٹسٹ میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنایئں۔

Advertisements