ایک پاکستانی مسیحی پناہ گزین کے ڈی پورٹینگ کے احکامات وقتی طور پر منسوخ، یہ ایک اچھی خبر ہے۔ واٹسن سلیم گل،
مجھے آج صبح ایک پناہ گزین کے وکیل کی جانب سے ای میل موصول ہوئ کہ اس نے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پناہ گزین کی درخواست پر نظر ثانی کی جائے ۔ جس پر عدالت نے ڈی پورٹینگ کے احکامات وقتی طور پر منسوخ کر کے کیس پر مضید نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
images
یہ ہماری اجتماہی کامیابی ہے۔ یہ ہالینڈ کے تمام چرچ اور تنظیموں کی کامیابی ہے۔ یہ ہماری اننظامی امور کی کمیٹی کی کامیابی ہے جو گزشتہ ہفتے سے اس کیس پر کام کر رہے تھے۔ مگر یہ منزل نہی ہے۔ میں خصوصی طور پر ہالینڈ کے پاکستانی مسیحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اس وقت ہمارے مسیحی پناہ گزینوں کو ہماری ایکتا، اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ خدا کا کلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اگر ہمارے بھائ پر مشکل وقت آئے تو ہم باہم مل کر اپنے بھائ کی مدد کے لئے کام کریں۔

Advertisements