خداوند کریم جو ہماری دُعاؤں کو سنتا ہے اور قبول کرتا ہے۔ ہمارا مسیحی نوجوان اے مورس کے ڈی پورٹ کا حُکم منسوخ، واٹسن سلیم گلِ

آج کا دن نہایت پریشان کن تھا۔ اور میں 28 اپریل کے مظاہرے کی رپورٹ بھی شایع نہی کر رہا تھا کہ کس منہہ سے اپنے مظاہرے کو کامیاب کہا جائے۔ مگر ابھی ابھی مجھے خبر ملی ہے کہ مورس کو ایک کیمپ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ میں اپنے تمام کامریڈ دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی مسیحی محبت اور جدوجہد کا ثمر ہمیں ملا ہے۔ یہ ہماری مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ خداوند ہمارے دوسرے مسیحی پناہ گزینوں کو بھی ان مشکلات سے نکالے گا۔

Advertisements