ہالینڈ میں ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے مسیحی کمیونٹی کی جانب سے اپنے مسیحی پناہ گزینوں کے لئے منعقد کیا جانے والا مظاہرہ نہایت کامیاب رہا، واٹسن سلیم گل،
20150428_135316..20150428_140342
پاکستانی مسیحیوں کی پناہ کی درخواستوں کے مسترد کئے جانے کے خلاف ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے مسیحی کمیونٹی نے ایک مظاہرہ کیا جس میں ہالینڈ اور بیلجئم کے غیور مسیحی بلکہ ڈچ چرچز اور انسانی حقوق کے نمایندوں نے بھی شرکت کی۔
20150428_140354..20150428_142655
اعجاز میتھیو زوالفقار نے میمورنڈم پیش کرنے سے پہلے مظاہرے کے شُرکا کو پڑھ کر سنایا، اسکے علاوہ کمیونٹی راہنماؤں نے خطاب کیا جس میں پاسٹر ندیم دین، منگت مسیح، پرویز اقبال، کلیم سلیم، سیلویسٹر تائر، پاسٹر عمران گل، پاسٹر ولئیم پیغانی، گیسپر ڈانئیل، اعجاز میتھیو زوالفقار، جمشید ملک، بوبی بوب، یونس ولئیم اور واٹسن سلیم گل شامل تھے۔ اس کے علاوہ بیلجئیم سے جناب لطیف بھٹی، پاسٹر نجم سلیم، اشرف بھٹی، اقبال سوہترہ شامل تھے۔ گیسپر ڈانئیل نے ڈچ پارلیمنٹ کے ممبر جناب جوئل فوردوینڈ کو پٹیش پیش کی جس میں درخواست کی گئ کہ پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کی جائے اور ان کو بین الاقوامی قوانین کے تناظر میں دیکھا جائے۔
20150428_143400..20150428_143415
مظاہرے میں شریک درختن چرچ جو کہ جناب اعجاز میتھیو زوالفقار کا چرچ ہے اس کے نمایندے مسٹر یالی کرامر اور برام نکولائ نے چار سو سے زاید دستخطوں کے ساتھ ایک پٹیشن بھی پیش کی جو جیل میں قید ہمارے تین مسیحوں سے متعلق تھی۔ جن میں سے ایک کا ڈی پورٹ کا حکم منسوخ ہو چکا ہے۔ دوسرے ایک نوجوان کا فیصلہ کل ہوگا۔
20150428_143625..20150428_143547
میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کوشش کی ہے ۔ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہی ہے ۔ حالات ابھی بھی خراب ہیں۔ میں کسی خوشفہمی میں نہی ہوں۔ کل کا دن ہمارے لئے ایک اور آزمایئش کا دن ہے کیونکہ کل ایک مسیحی نوجوان کی جہاز کی سیٹ کنفرم ہے۔ ہم کوشش کر رہئے ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ دُعا میں اس مسیحی نوجوان کو جو کہ 21 سال کا ہے یاد رکھیں۔
20150428_144724..20150428_150016
ہم اپنے مزہبی راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاسٹر ندیم دین، پاسٹر ویلئم پیغانی اور پاسٹر عمران گل نے ہمارے حوصلے جوان رکھے۔ بھائ کلیم سلیم نے میوزک کے ساتھ زبور اور گیت سے سارے پروگرام میں ایک پاکیزگی کا سما باندھے رکھا۔
20150428_144336..20150428_144418
میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنے سیاسی اور سماجی لیڈرز کا جو اپنی اور اپنی تنظیموں کی شناخت پیچھے چھوڑ کر کیمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کے لئے آگے بڑھے۔ جن میں اعجاز میتھیو زوالفقار، گیسپر ڈانئیل، جناب لطیف بھٹی، پرویز اقبال، سلویسٹر تائر، منگت مسیح، عابد شکیل اور فراز اعجاز شامل ہیں۔
20150428_160730..good 3
ایک بات جس کا زکر ضروری ہے کہ اس مظاہرے میں چند نوجوانوں نے ایک انوکھا انداز اپنایا۔ یہ نوجوان جن میں ندیم بشیر اور چند اور مسیحی نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے سفید چوخے زیب تن کر رکھے تھے جن پر خون کی چھینٹیں تھی اور ان کے منہہ پر ٹیپ لگی تھی۔ جو کہ ظلم اور بربریت کی مثال پیش کر رہی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ آیئڈیا سلویسٹر تائر صاحب کا تھا۔
Good one 1..20150428_143723

Advertisements