جماعت احمدیہ کے ایک معروف عالم دین جناب محترم عنصر رضا صاحب نے برائےراست ہماری ایک پوسٹ پر خداوند یسوع مسیح کے لئے نازیبا زبان استمال کی واٹسن سلیم گل ۔
1001004002459194
موصوف نے ہماری ایک آن لائن پٹیشن پر کچھ تلخ اور نفرت بھرے کومنٹس کئے تھے، جو کہ یوحنا کے مسیحی نوجوانوں پر ظلم کے حوالے سے تھی۔ ان کومنٹس کے جواب میں میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ یہ پلیٹفارم اس طرح کے نفرت آمیز کومنٹس کے لئے موزو نہی ہے اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔ جناب نے مسیح ابن مریم کے خلاف بھی نازیبا زبان استمال کی جو کہ ان کے نبی مرزا غلام احمد بھی کرتے تھے۔ اس دوران ہماری نہایت محترم سیاسی اور سماجی شخصیت جناب لطیف بھٹی صاحب جن کا تعلق بیلجئم سے ہے ، انہوں نے بھی بہت دھیمے انداز سے کہا کہ یہ جگہ ان باتوں کے لئے موزو نہی ہے مگر عنصر صاحب نے نہایت سخت لہجے میں بھٹی صاحب کو اس مسلئے سے دور رہنے کو کہا کو کہ ہمارے نزدیک بے ادبی تھی۔
میں جناب عنصر صاحب کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے محترم مرزا صاحب کی کتاب ‘مسیح ہندوستان میں ‘ پر مناظرہ کریں۔ پلیٹفام، وقت اور تاریخ ممکن طور پر اپنی مرضی سے طے کریں۔
میری ان سے درخواست ہو گی کہ ہمیں اس مناظرے کو دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر کرنا چاہئے۔ میں اس چیلنج کو جماعت احمدیہ کے تمام رابطوں پر ای میل کرونگا، اور ان کے مزہبی ٹی وی چینل پر بھی میل کرونگا۔

Advertisements