پاکستانی مسیحی اپنے شہید بھائ کالب محمود غوری اور وکی منظور کو تین مسلمان بھائیوں کی جان کی خاطر اپنی جان قربان کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، واٹسن سلیم گل۔
11287131_520890168060996_1593227453_n..11269723_520949614721718_124853828_n
مجھ سے خصوصی طور پر رابطہ کر کے شہد کیلب محمود غوری کے بھائ پاسٹر آئزک غوری اور پاسٹر شاہد غوری نے تمام واقعے کی تفصیلات بتاہیں اور مجھے فخر ہے کہ میری بات شہد کالب غوری کے والد ایلڈر محمود غوری صاحب سے بھی ہوئ۔ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
11301375_520949398055073_1151544034_n..11303430_520949444721735_138336846_n
تفصیلات کے مطابق 31 مئ بروز اتوار کو دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر تین مسلمان بھائ ڈووب رہے تھے۔ جن کو ڈوبتے دیکھ کر یہ دو مسیحی نوجوان دریا میں کود گئے اور اپنی جان کی پروہ کئے بغیر ان تین مسلمان اجنبی بھائیوں کو بچا لیا مگر اپنے آپ کو دریا ئے چناب کی بے رحم موجوں سے نہ بچا سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ متاثرہ مسلمان خاندانوں نے بھی ان شہید مسیحوں کا زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس واقعے نے علاقے کے مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان احترام اور عقیدت کا ایک نیا رشہ قائم کیا ہے۔
11356206_520949321388414_1299989919_n..11418385_521756577974355_681780862_n
آج بروز 13 جون 2015 کو زندہ بچ جانے والے مسلمان خاندان کے لوگ خصوصی طور پر ان شہید مسیحوں کے گھر آ کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
11425329_523770014439678_1227061393_n

Advertisements