لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کی سالانہ کونوینشن 25 جولائ بروز ہفتہ کو روٹرڈیم چرچ میں منعقد ہو رہی ہے۔ واٹسن سلیم گل،
11713760_386325438239454_107345492704201415_o.
لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ نے اپنے دو سالہ دور میں دوسری کنوینشن منعقد کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ جس کے لئے پاسٹر ندیم دین، چرچ ایلڈر فراز اعجاز، چرچ ایلڈر ساجد بھٹی ، سیکٹری عابد شکیل ، چرچ کمیٹی اور کلیسیا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کنوینشن میں ہالینڈ سے ڈچ پاسٹر وم فان سغور، دبئ سے ریورینڈ حارث مسیح اور زیرک مسیح ، معروف اوینجلسٹ اور گلوری ٹی وی کے روح رواں سرفراز منیر اور سسٹر پیم سرفراز کے علاوہ ہالینڈ ،بیلجیئم اور یورپ کے دیگر ممالک سے پاسٹرز اور مسیحی کمیونٹی کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ کنوینشن کی دُعایہ تقاریب کے بعد چرچ کمیٹی اور کلیسیا کی جانب سے کھانے کا بھی انتظام ہے۔
مضید معلومات کے لئے چرچ سیکٹری جناب عابد شکیل سے رابطہ کریں۔

Advertisements