پاکستان سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عمل درآمد کو تا حکم ثانی روک دیا، گیسپر ڈانئل،
SC-asia-case_l..101206ff68d51dc7393ddec436495735277ccf
آج 22 جولائ بروز بدھ کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کے کیس کی سماعت کی۔ اس بنچ نے آسیہ بی بی کی موت کی سزا کو اپنے اگلے حکم تک روک دیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائ کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ یہ تلوار ابھی بھی اس ماں کے سر پر لٹک رہی ہے جو اپنے پانچ بچوں سے دور ایک ایسے گناہ کی سزا بھگت رہی ہے جسے اس نے کیا ہی نہی۔ ہمیں پاکستان کی اعلی عدالتوں پر بھروسہ ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے گے۔ ( گلوبل کرسچن وائس معروف سماجی راہنما جناب گیسپر ڈانئل صاحب کا آسیہ بی بی کے کیس کےحوالے سے تشویش اور معلومات فراہم کرنے پر شکرگزار ہے)

Advertisements