11741149_866940283399309_3163470439377233329_oلیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کی دوسری کنوینشن خداوند کے با برکت نام میں انتہائ کا میاب رہی۔ واٹسن سلیم گل،
CONVENTION 1..CONVENTION 2..CONVENTION 3..CONVENTION 4
ڈچ پاسٹر وم فان سغور کے علاوہ دبئ سے پاسٹر حارث مسیح اور ان کے 16 سالہ بیٹے اور معرف مبلغ زیرک مسیح کے واعظ نے مومنین مسیحیت کے دل موہ لئے۔ اس کے علاوہ اس کنوینشن میں مسیحی کمیونٹی کے معروف مزہبی راہنما اوینجلیسٹ مائیکل ویلئم، پاسٹر ویلئم پیغانی، ، معروف اوینجلسٹ اور گلوری ٹی وی کے روح رواں سرفراز منیر اور سسٹر پیم سرفراز، پاسٹر پرویز اقبال، اوینجلیسٹ عظیم مسیح، پاسٹر عمران گل، بیلجئم کے معروف پاسٹر نجم سلیم، معروف سیاسی شخصیت لطیف بھٹی اور بیلجئم اور ہالینڈ کے مسیحی مومنین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
CONVENTION 5..CONVENTION 6..CONVENTION 7..convention 8..convention 9..convention 10..convention 11
اس کنوینشن کی خاص بات یہ رہی کہ پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی ایک معروف شخصیت پاسٹر پرویز اقبال نے علان کیا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ لیوینگ اسٹون چرچ کا حصہ بننے کا علان کرتے ہیں۔ ہالینڈ اور لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی تمام کلیسیا پاسٹر پرویز اقبال کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ ہم پاسٹر ندیم دین اور پاسٹر پرویز اقبال کی راہنمائ میں اپنی منزل کی جانب قدم بڑھاہیں گے۔ اس کنوینشن کی کامیابی کے لئے پاسٹر ندیم دین، چرچ ایلڈر فراز اعجاز، چرچ ایلڈر ساجد بھٹی ، سیکٹری عابد شکیل ، چئرمین جان بھٹی، اکمل گل، غفران سلیم، بوبی بوب ، چرچ کمیٹی اور کلیسیا مبارکباد کے مستحق ہیں۔
convention 12..convention 13..convention 15..convention 17..convention 18..convention 19.convention 20convention 21convention 22convention 23convention 24convention 16convention 25

Advertisements