مریم آباد کے سالانہ میلے سے واپسی کے دوران تین مسیحی نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق، واٹسن سلیم گل،

ہر سال مریم آباد کے میلے پر جاتے ہوئے اور آتے ہوئے کئ مسیحی ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ مگر حکومتی ادارے اس حوالے سے کوئ اقدامات نہی کرتے۔ حکومت جانتی ہے کہ اس میلے میں ہزارو مسیحی مومنین جمح ہوتے ہیں اور مقدس مریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس میلے کے منتظمین کا بھی فرض ہے کہ وہ باقائدہ طور پر حکومتی اداروں کے سامنے یہ بات رکھیں کہ حکومت میلے میں شامل ہونے والے مسیحی زائیرین کی حفاظت کو یقنی بنائے۔ یاد رہے کہ اس وقت دہشتگردی کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسیحیوں کی لاشوں کو ہسپتال پہچا دیا گیا ہے جہاں ایک مسیحی کی شناخت ڈیوڈ کے نام سے ہوئ ہے۔

Advertisements