پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی جناب روبن یامین سوہترا کو پاک آرمی کی جانب سے کمیونٹی سروس ایوارڈ پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ واٹسن سلیم گل،
12006127_1010941782283584_2379715907764839122_n
ایس ایس پی ریلوے پولیس کراچی جناب روبن یامین سوہترا صاحب جو کہ ایک معروف سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں جو اس وقت بلوچستان کے دورے پر ہیں۔ ان کو ساوتھرن کمانڈ کوئٹہ کے کمانڈر میجر جنرل سید عدنان نے ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات پر شیلڈ پیش کی۔ روبن یامین صاحب ایک اچھے افسر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان اور محب وطن پاکستانی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ لیوینگ اسٹون اردو چرچ کے سنیئر پاسٹر ندیم دین، پاسٹر پرویز اقبال، واٹسن سلیم گل، عابد شکیل، ایلڈر ساجد بھٹی، ایلڈر اعجاز فراز، سسل جیمس، بوبی بوب ، غفران سلیم ، جان بھٹی ، اکمل گل، سلیم دین، گریفن عمانئیل اور کرسچن کمیونٹی نے جناب روبن یامین سوہترا صاحب کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بیجھا۔

Advertisements