یوروپیئن اور برطانیہ کے مسیحی مومنین اپنے تارکین وطن مسیحی بہن بھائیوں کے لئے اپنی کو ششیں جاری رکھیں گے۔

سکائیپ پر ہونے والی میٹینگ جس میں ہالینڈ سے پاسٹر ندیم دین ، پاسٹر پرویز اقبال، پاسٹر ویلئم پیغانی ، جمشید ملک ، یونس ولیئم ، عابد شکیل ، بوبی بوب ، منگت مسیح ، گریفن عمانئل ، سسِل جیمس اور واٹسن سلیم گل، اٹلی سے سرور بھٹی، برطانیہ سے عدن فراج بخش اور پاسٹر ہارون برکت، سویڈن سے ضیاء الہ ، سپیئن سے جمشید صفدر ، ڈنمارک سے نواز سلامت اور بیلجئم سے پاسٹر جان اشرف ، شاہد پرویز اور خالد گل شامل تھے۔ جبکہ بلیجئم سے بشپ ارشد کھوکھر اور جناب لطیف بھٹی برطانیہ سے جان باسکو اور تسکین خان ، فرانس سے جے جے جارج ہالینڈ سے کلیم سلیم ، گیسپر ڈینئل ، اعجاز فراز ، سلیم دین، غفران سلیم ، جان بھٹی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے مٹینگ میں شریک نہی ہوئے مگر اس تحریک اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
اس میٹینگ کا آغاز پاسٹر پرویز اقبال کی دعا سے ہوا۔ اور پھر اٹلی سے جناب سرور بھٹی صاحب نے پوری میٹینگ کی میزبانی کی۔ اس میٹینگ میں دو مختلف مگر مثبت آراء سامنے آیں۔
ایک رائے یہ تھی کہ یوروپئن پاکستانی کمیونٹی کا ایک وفد تھائ لینڈ جائے اور تھائ لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کر کے ان کو درخواست کرے کہ وہ پاکستانی مسیحی پناہ گزین کے حوالے سے اپنے سخت فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور ان کو خوراک ، رہایئش اور طبئ سہولیات فراہم کی جاہیں ۔ اور ان کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت دی جائے جب تک ان کی پناہ کی درخواستیں منظور نہ ہو جاہیں۔
دوسری رائے یہ تھی کہ یورپ اور برطانیہ کی پاکستانی مسیحی کمیونٹی ایک بھرپور احتجاج کی تیاری کرے ۔ یہ احتجاج یو این ایچ آر سی کے مرکزی دفتر جو کہ جینوا (سویٹزرلینڈ) میں واقع ہے اس کے سامنے کیا جائے اور کمیونٹی وفد اقوام متحدہ کے اس ادارے میں ایک پٹیشن پیش کرے جس میں درخواست کی جائے کہ تھائ لینڈ، ملیشیا اور سری لنکا میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کو یورپ، برطانیہ کے علاوہ امریکا، کینڈا اور آسٹریلیا میں پناہ دی جائے۔
اس حوالے سے دوسری مٹینگ پلان کی گئ ہے جو کہ بروز منگل رات 9 بجے اسکائیپ پر ہو گی۔ چونکہ اسکائیپ پر میٹینگ ایک محدود تعداد سے زیادہ نہی ہو سکتی اس لئے جو پہلے آئے گا وہ شامل ہو گا۔ مگر اگر کوئ تکنیکی وجہ سے شامل نہی ہو سکا تو ہمیں آگاہ ضرور کر دے۔ اگر آپ ہمیں آگاہ نہی کریں گے تو ہماری ٹیم یہ سمجھے گی کہ آپ اس تحریک میں دلچسپی نہی رکھتے ۔
( بہت سے دوست اس میٹینگ کے حوالے سے جاننے کے لئے ہمیں میسج کر رہے ہیں اس لئے سوچا کہ سب کو الگ الگ اپ ڈیٹ کرنے کے بجائے اس میٹینگ کی تفصیلات جاری کر دی جاہیں )۔