معروف سیاسی اور سماجی شخصیت اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی جناب طاہر نوید چوہدری کی کاوشوں سے توہین رسالت کے مجرم نوید مسیح کو ضمانت مل گئ ، واٹسن سلیم گل
602380_448546648509821_849411358_n
دو ہفتے قبل سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نوید جان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف توہین اسلام کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔ نوید پر الزام تھا کہ وہ روحانی علاج کرتا ہو اور اس کے لئے ایک تلوار استمال کرتا ہے جس پر قرآنی آیات کندہ ہیں جس سے علاقے کے لوگ مشتعل ہو گئے اور ان کے دباؤ میں پولیس نے مقدمہ قائم کیا ۔ اس کیس کی پیروی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی جناب طاہر نوید چوہدری کر رہے تھے۔ انہوں نے فون پر بتایا کہ نوید مسیح کی ضمانت ہو گئ ہے۔ مگر ابھی بھی اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔