پاکستان کی معروف مسیحی شخصیت اور خدا کے خادم پاسٹر حزقی ایل سروش ہمارے درمیان نہی رہے، واٹسن سلیم گل،
hqdefault
پاسٹر حزقی ایل سروش پاسٹر یوسف نواب کے ساتھ کار کے زریعے فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے ۔ بد قسمتی سے پاسٹر حزقی ایل سروش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ پاسٹر یوسف نواب شدید زخمی ہیں۔ پاسٹر حزقی ایل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک قابل مُبلغ ، عالم ، شاعر اور مسیحی موسیقی میں بڑا نام رکھتے تھے۔ خداوند ان کے خاندان کو صبر دے اور تمام مومنین مسیحیوں سے درخواست ہے کہ پاسٹر یوسف نواب کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دُعا کی جائے۔