پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی اتحاد اور یکجہتی کے لئے کوشش جاری رکھے گی، واٹسن سلیم گل،
12268906_10153062393602024_1036160680_o..12270540_10153062394102024_1724647272_n..12282082_10153062393782024_1288025407_o
سٹاپفوسٹ میں ہونے والی پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی میٹینگ انتہائ کامیاب رہی ۔ میٹینگ سے پہلے چرچ میں یورپ ، بل خصوص پاکستان میں امن اور سلامتی کے لئے پاسٹر ویئلم پیغانی اور پاسٹر منور نے خصوصی دُعا کی ۔ چرچ کی عبادت کے بعد ایک میٹینگ کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی کے اہم راہنماؤں نے شرکت کی اور فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی کمیونٹی کی بقا اور سلامتی کے لئے مشترکہ طور پو کام کرنا چاہئے۔ میٹینگ میں پاسٹر ولئیم پیغانی ، پاسٹر منور ، ایلڈر ساجد بھٹی ، پرویز ولیئم ، اعجاز میتھیو زوالفقار، گیسپر ڈینئل، جمشید ملک ، یونس ولیئم ، ماجد ملک ، گریفن عمانئیل ، سنی ویلئم ، کامران اور واٹسن سلیم گل نے شرکت کی اور عہد کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
12271076_10153062393947024_1651589383_o..12271349_10153062394382024_1751137769_o..12290655_10153062393292024_1179778398_o
میٹینگ میں ایک اعزازی کمیٹی کی تشکیل دی گئ جس کا مقصد یہ ہوگا کہ یہ کمیٹی جلد ہالینڈ کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کسی ایک چھت کے نیچے جمح کرے گی اور ایک ایسی میٹینگ کے انقعاد میں اپنا کردار ادا کرے گی جو کمیونٹی کو یکجا اور متحد کرنے کے لئے لاحہ عمل تیار کرے۔ اس پانچ رُکنی کمیٹی میں پرویز ولئم ، گیسپر ڈانئل ، اعجاز میتھیو زوالفقار، ماجد ملک اور ساجد بھٹی شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو تمام ممبران کی سپورٹ حاصل ہے ۔ جناب گیسپر ڈانئیل نے پیشکش کی ہے کہ وہ اس میٹینگ کے انقعاد کے لئے زوالے کے شہر میں ایک میٹینگ ہال کا بندوبست کریں گے۔ چونکہ دسمبر میں مصروفیات زیادہ ہیں اس لئے میٹینگ کے لئے جنوری کی کوئ تاریخ زیر غور ہے۔