اقوام عالم کی طرح ہالینڈ میں بھی پاکستانی مسیحیوں نے کرسمس نہایت جوش ؤ جزبے کے ساتھ منایا ، واٹسن سلیم گل

ہالینڈ میں موجود چار مختلف چرچز میں کرسمس کی تقریبات منقعد کی گئ ۔سب سے پہلے 19 دسمبر کو اسٹاپفوسٹ کے شہر میں کرسمس کی ایک شاندار تقریب ہوئ ۔ پاسٹر ولئیم پیغانی اس چرچ کے روح روا ہیں ۔ اس تقریب میں پاکستانی مسیحیوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بہت خوبصورت پروگرام ترتیب دیے گئے۔ اتنے کم وقت میں چرچ کی ترقی کے لئے پاسٹر ولئیم پیغانی مبارک باد کے مستحق ہیں، اس کے علاوہ اردو چرچ ہالینڈ اور دی لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی کرسمس عبادات بل ترتیب ایمسٹرڈیم اور روٹر ڈیم کے شہروں میں واقع چرچز میں منعقد کی گئ۔ جن میں مسیح کی پیدائیش کے حوالے سے گیت ، اور پیغامات سنائے گئے ۔ اس خوبصورت موقع پر اردو چرچ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے دو معروف سماجی شخصیات انجم اقبال اور عظیم مسیح نے چرچ ایلڈر کے طور پر اپنی زمہ داریاں سمبھالیں ۔ اردو چرچ ہالینڈ اور دی لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی کلیسیا نے کرسمس بھرپور انداز سے منایا ۔

اوینجلسٹ مائیکل ولئیم اس بار پھر بازی لے گئے ۔ اردو پنجابی چرچ نے کرسمس کے حوالے سے 26 دسمبر کو ایک زبردست پروگرام ترتیب دیا۔ جس میں ہالینڈ کے پاکستانی مسیحیوں کے علاوہ ُسری نامی کمیوننٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اگر یہ کہا جائے کی کرسمس کے حوالے سے یہ سب سے بڑی تقریب تھی تو غلط نہی ہو گا۔