ایک اور مسیحی تارکین وطن پرویز مسیح تھائ لینڈ کی جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا، واٹسن سلیم گل
12489438_1669332259993633_3402604101050261204_o
ابھی مسیحی خاتون ثمینہ کی موت کی خبر تازہ تھی مگر تھائ لینڈ کے پناہ کے نظام نے ایک اور مسیحی کی جان لے لی۔ پرویز غوری جو کہ آزادی کے لئے پاکستان سے فرار ہو کر پناہ کی تلاش میں تھائ لینڈ آیا تھا۔ مگر اسے آزادی نہ مل سکی۔ نہ جانے اور کتنے مسیحی ان جیلوں میں تڑپ کر جان دیں گے ۔ یہ سراسر انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے مگر کون ان سے یہ پوچھے گا۔ ہم بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔ ٹکڑوں میں بٹ کر تحریکیں چلاتے ہیں۔ اتحاد سے بھاگتے ہیں۔ اپنے اپنے طور پر ہم سب تیس مار خان بنے ہوئے ہیں۔ کوئ کہتا ہے کہ مظاہروں کی ضرورت نہی ، کوئ کہتا ہے کہ ہم نے فلاں پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کر دی ہے۔ آپ خاموش ہو کر بیٹھ جاؤ ۔ خدا کے واسطے ہوش میں آؤ۔ ورنہ ہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں ۔ (میں جناب زاہد یونس صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت ہمیں یہ خبر ملی اور ہماری بد حال کمیونٹی کے حالات سے آگاہی ہوئ )