یورپ کے پاکستانی مسیحی ،انٹرنیشنل کرسچن کونسل کے وفد کی تھائ لینڈ ایمبیسی برطانیہ میں آواز اٹھانے پر خراجءتحسین پیش کرتے ہیں۔
12745713_10153962837077002_5229863888523745026_n
انٹرنیشنل کرسچن کونسل کے صدر قمر شمس نے اپنے وفد کے ممبران تسکین خان ، ایسٹر داس ، روبنسن اصغر اور اعجاز جیمس کے ہمراہ لندن میں تھائ لینڈ کے سفارتخانے کے حکام سے ملاقات کی اور ان کو تھائ لینڈ میں پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے مخدوش حالات سے آگاہ کیا۔ آئ سی سی کے وفد نے تھائ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کو کام کی اجازت دیں تا کہ وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات کو اپنے طور پر پورا کر سکیں۔ جناب قمر شمس صاحب نے تھائ حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ یو این ایچ آر سی کے ساتھ مل کر ہمارے تارکین وطن کو ان حالات سے باہر نکالنے کو بندوبست کریں۔ آئ سی سی کے اقدامات نے تھائ لینڈ میں ہمارے تارکین وطن بہن بھائیوں کو روشنی کی ایک کرن دکھائ ہے ۔ اور دوسرے ممالک اور تنظیموں کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہئے۔
یورپ کے دیگر ممالک کے مسیحیوں کو بھی تھائ لینڈ کے سفارتخانوں میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے ۔ یاد رہے کہ ہالینڈ اور بیلجئم کے پاکستانی مسیحی بھی نہ صرف ہالینڈ کے سفارتخانے میں تھائ حکومت کو پٹیشن دے چُکے ہیں بلکہ سفارتخانے کے باہر مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔

Advertisements