ابھی ناظر مسیح کی قبر کی مٹی خشک بھی نہی ہوئ تو ایک اور نوجوان قیصر مسیح کو پھانسی دے کر اس کے لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا ، واٹسن سلیم گل،
images
صحافی سلیم اقبال کے مطابق پیر محل کے نواہی علاقے شادمان کالونی کے رہایشی مسیحی نوجوان قیصر مسیح کو پھانسی دے کے اس کی لاش کو درخت پر لٹکا دیا گیا۔ شاد مان کالونی کے 18 سالہ نوجوان قیصر کو بلا پہلوان ، اسکے بیٹے حیدر اور ان کے ساتھیوں نے گھر سے نکال کر اس کے گلے میں رسی ڈال کر اسے شہید کر دیا اور پھراسکی لاش کو درخت سے لٹکا دیا ، شہید قیصر کے والد سردار مسیح نے صحافی سلیم اقبال کو اس واقعہ کے معتلق بتایا کی اس کے جوان سالہ بیٹے کو کس بے رحمی سے مار دیا گیا۔ اور اب بد قسمت باب انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل نظیر مسیح کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے چہرے اور شہ رگ کو تیز چھُری کے ساتھ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارنے والے ابھی بھی آزاد ہیں۔