ہالینڈ کی معروف مزہبی اور سماجی شخصیت اور لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کے روح رواں پاسٹر ندیم دین کے والد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ واٹسن سلیم گل،
13123073_464385497100114_197400976580785086_o. 13118871_10208917874282065_242259804766091434_n
پاسٹر ندیم دین کے والد مرحوم امانت دین کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی موت کی خبر سُنتے ہی ہالینڈ اور بیلجئم سے مزہبی ، سماجی اور سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ۔ ان میں پاسٹر ایرک سرور، پاسٹر علیشا ، پاسٹر کیمرون تھامس ، اونیجلسٹ مائیکل ولئیم ، اوینجلسٹ کلیم سلیم ، ایلڈر اعجاز فراز ، ایلڈر ساجد بھٹی ، ایلڈر انجم اقبال ، ایلڈر روبن گل، ایلڈر مورس ، سِسل جیمس واٹسن سلیم گل سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد شام تھی۔ پاسٹر ندیم دین ، سلیم دین ، عابد شکیل ، بوبی بوب ، فراز اعجاز سے افسوس کے لئے آنے والوں کا تانتا ابھی بھی بندھا ہوا ہے۔ مرحوم امانت دین صاحب کی آخری رسومات اور عبادت بروز ہفتہ 7 مئ کے روز 11:30 بجے روٹرڈیم شہر کے چرچ برے پلائن چرچ میں ہو گی۔ا سکے بعد دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر مرحوم کو تدفین کے لئے آخری آرام گاہ زاؤدربخراف پلاٹس لے جایا جائے گا۔ جہاں انکے جسد خاکی کو خاک کے سپرد کیا جائے گا۔ تمام مومنین مسیحیوں سے درخواست ہے پاسٹر ندیم دین اور ان کے خاندان کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں کہ خداوند رب الافواج ان کے خاندان کو صبر اور تسلی عطا فرمائے۔ آمین
Church Service
Saterday 7th May at 11:30, Breepein Church.
Van Malsenstraat, 104
3074 PZ, Rotterdam.
For information, Contact,
Imran Anjum, ……………….. (0681847784)
Saleem K Din, ………………..(0684186665)
Abid Shakeel, ……………….(0618656542)
Bobby Yousaf, ………………..(0640951714)
Elder Faraz Ijaz,……………….(0626645173)
Pastor Nadeem K Din,………(0614125577)