ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کے ایوارڈ یافتہ اور معروف سماجی کارکن جناب عمران انجم اور ان کے ٹیم کو جان لیوا دھمکیاں ،واٹسن سلیم گل۔
13010593_10209305803665260_5414796051484698591_n
انسانی حقوق کے حوالے سے جانہ پہچانہ نام جناب عمران انجم جو گوجرہ میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ گوجرہ میں ایک پریس کانفرنس کر کے واپس جا رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی ٹیم سمندری روڈ پر پہنچی تو موٹر سائکل پر سوار اسلحہ بردار غنڈوں نے انہیں روکا اور دھمکایا کہ وہ اپنا منہہ بند رکھیں اور دوبارہ اس شہر اور ان اینٹوں کے بھٹے کے قریب نظر نہ آہیں ورنہ تم سب کو قتل کر دہے گے۔
اس واقعہ کے بعد عمران انجم اور ان کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی ایس پی سے شکایت کی اور اس حوالے سے ایف آئ آر کٹوا نے کی درخواست دے دی ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے۔ کیونکہ بھٹے کے مالکان بہت اثر رسوخ والے ہیں۔