لاہور سےایک اور مسیحی خاتون 24 سالہ مریم مشتاق کو اغوا کر لیا گیا۔ واٹسن سلیم گل،
images (1)
معروف سماجی تنظیم کلاس کے مطابق لاہور کے قصبے بہار کالونی سے ایک مسیحی خاتون مریم مشتاق کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے چھوٹے بھائ یوحان کے ساتھ گھر جا رہی تھی۔ ایک سفید رنگ کی کار اس کے پاس رُکی اور اس میں چار نو معلوم اغوا کاروں نے اسے اٹھا کر کار میں ڈالا اور فرار ہو گئے۔ مریم مشتاق کے بھائ نے شور مچایا تو چند موٹر سائکل پر سوار نوجوانوں نے اس کار کا پیچھا کیا مگر وہ کار تیز رفتاری سے دور نکل گئ۔ اس تیز رفتاری کی وجہ سے ایک معصوم لڑکی بھی اس کار کی زد میں آگئ۔ مگر یہ کار اس معصوم کو کُچلتی ہوئ فرار ہو گئ۔ اس بچی کی دونوں ٹانگیں ضایع ہو گئ۔
پولیس کے ایف آئ آر نہ درج نہ کرنے پر مریم مشتاق اور علاقے کے مسیحیوں نے نواز شریف کی رہایش گاہ کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد اس شرمناک واقعہ کی مقدمہ درج ہوا۔ ہم مسیحیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف پنجاب حکومت کی سُستی اور نا اہلی کی مُزمت کرتے ہیں۔