بیلجئم کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت مسٹر شہزاد گڈ و اور نورین شہزاد کی شادی کی دسویں سالگرہ نہایت شاندار اور باوقار طریقے سے منائ گئ،
جس میں بیلجئم اور برطانیہ سمیت ہالینڈ کی کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس شادی کی سا لگرہ کی خاص بات یہ تھی۔ کہ اس میں شادی کی تمام رسموں کو دھرایا گیا۔ شاندار انتظامات اور پُرتکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ۔ ایک یوروپیئن جوڑے کا دیسی لباس میں دیسی گانوں پر رقص اور پھر پنجابی بھنگڑہ ٹیم نے مہمانوں کے دل جیت لئے۔
Guddu.Guddu1.Guddu2
اس یادگار تقریب میں مہمانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس خوبصورت پروگرام کا بھرپُور لطف اٹھایا۔ دلہا بنے ہوئے میزبان بھائ شہزاد گڈو نے مہمانوں کا نہایت جوش اور احترام کے ساتھ استقبال کیا ۔
20160604_213710.20160604_18440020160604_193407 (1).20160604_193401
اس تقریب میں چند اہم سماجی ، مزہبی اور سیاسی شخصیات سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئ جن میں سلیم خورشید کھوکھر صاحب جو کے کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں اور سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں اور اسمبلی میں اقلیتوں کی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپین سے بھائ جاوید بھٹی ، اٹلی سے پاسٹر لطیف جیکب ، برطانیہ سے بشپ ڈاکٹر یوسف ندیم ، بلجئم سے جناب لطیف بھٹی اور جناب کینتھ شامل ہیں۔
13394004_1215177928533140_423681127968248564_n20160604_184310.20160604_184206.20160604_184121.20160604_184220.20160604_175801 (1).20160604_184045