میں رب الافواج کی زات اقد س کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھے اس شرمندگی اور انتشار سے محفوظ رکھا واٹسن سلیم گل،
12961281_1087817717946253_2804961192813564402_o
ڈیئر کمیونٹی، جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ 6 جون 2016 کو فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں ہماری کمیونٹی کی جانب سے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس میں مجھے جان بوجھ کر پیچھے رکھا گیا تھا ۔ کیونکہ اس کا اصل کردار جانتا تھا کہ وہ میرے ہوتے ہوئے وہ نہی کر سکتا جو کہ وہ کرنا چاہتا تھا۔ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ اس کی باتوں میں چند دوست آگئے اور اس کردار کا مضبوط ہتھیار بن گئے۔ میرے اپنے ہی عزیز دوستوں سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ۔ یہ ایک سازش تھی۔ جس کا مقصد ہماری یورپ اور برطانیہ کی کمیونٹی کے درمیان جو اتحاد اور بھائ چارہ ہم سب نے مل کر بنایا تھا۔ اس کا شکار کیا جائے۔ اور اس 6 جون کے مظاہرے میں وہ کچھ ہوا جو نہی ہونا چاہئے تھا۔ میری سکایئپ میٹینگ میں چند بھائیوں سے تکرار بھی ہوئ جن میں اٹلی، بلیجئم اور سپین کے بھائ شامل ہیں۔ مجھے اس مظاہرے سے دور رکھنے کی بات کو میں بھول کر دوستوں کو یہ پیغام دے رہا تھا بلکہ میری اس حوالے سے پچھلی پوسٹ میں جو کہ میں نے 23 مئ کو گلوبل کرسچن وائس پر پوسٹ بھی کی تھی اس بات کا ثبوت ہے کہ میں اس سازش کو اس وقت ہی بھانپ گیا تھا۔ اور میں نے یہ سوال بہت سے دوستوں سے کئے تھے کہ یہ مظاہرہ برسلز کے بجائے فرانس میں کیوں ہو رہا ہے۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ میرے وہ دوست جن کو میں استاد کا درجہ دیتا تھا ان کی بھی سمجھ میں اس وقت آیا جب ایک چڑا کھیت چُن گیا۔ آج بھی میری یورپ کے بہت سے دوستوں سے اس حوالے سے بات ہوئ جنہوں نے میرے موقف کی تائد کی ۔ میں نے پیپلزپارٹی کے مظاہرے کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ لگائ ہے۔

میں ایک بار پھر اپنے رب کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے وہ فہم عطا کیا میں اس سازش کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ رہی بات ہماری کمیونٹی کے اتحاد کو پہنچنے والے نقصان کی تو ہم اپنے رب کی مدد سے ایک بار پھر سرخرو ہونگے۔ آمین۔

Advertisements