ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت گُلباز فضل اور ایلڈر عظیم مسیح کے خاندان کی جانب سے شکرگزاری کی عبادت میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت، واٹسن سلیم گل
20160619_175255.20160619_175027
ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم اردو چرچ میں پاکستانی مسیحیوں نے اس شکرگزاری کی عبادت میں بھرپور شرکت کی گلباز فضل اور ایلڈر عظیم مسیح کی فیملی کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہونے کی خوشی میں اس عبادت کا انتظام کیا گیا۔ جس میں ہالینڈ اور بیلجئم کے تمام اردو اور پنجابی چرچز، تنظیموں سے پاکستانی مسیحیوں نے شرکت کی۔ ان میں بشپ ارشد کھوکھر ، پاسٹر ایرک سرور، پاسٹر ندیم دین ، پاسٹر ویلئم پیغان ، پاسٹر جان اشرف ، پاسٹر منور ، پاسٹر پرویز اقبال، پاسٹر عمران ، پاسٹر سرفراز رحمت، اوینجلسٹ مائیکل ویئلم، اوینجلسٹ عمانئیول، ایلڈر انجم اقبال، ایلڈر ساجد بھٹی، ایلڈر مورس ، ایلڈر روبن گل، ایلڈر خالدہ کنول سمیت مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جناب گلباز فضل کی ہالینڈ میں کمیونٹی کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہی ہیں۔ ان کی دعوت پر تمام کمیونٹی نے مل کر ان کے خاندان کے اس روحانی پروگرام میں شرکت کی اور ان کے خاندان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔ تمام کمیونٹی لیڈرز نے گلباز فضل کی اس کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا کہ انہوں نے تمام کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی۔ اور کمیونٹی نے بھی اپنے زاتی اختلافات کو پس پُشت ڈال کر ان کی اس دعوت کو قبول کیا۔
20160619_175937.20160619_170054
عبادت کے آخری حصے میں میزبان فیملی نے تمام پاسٹرز اور ایلڈرز کو پھول پیش کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں خاندان کی جانب سے پُرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام شُرکا نے گلباز فضل کو اتنے خوبصورت پروگرام کو ترتیب دینے پر مبارکباد پیش کی ۔
20160619_170043.20160619_161632.20160619_162211,20160619_162417.20160619_161323.20160619_161311.20160619_155454.20160619_155315.20160619_154701.20160619_154006_001 (2).20160619_152131.20160619_152456.20160619_150244.20160619_150205.20160619_143343.20160619_143358.20160619_144557.20160619_145547.20160619_144042.20160619_145702 (1)20160619_145554.20160619_152637.20160619_161250.20160619_155325.20160619_155555.20160619_150237