یہ کہنا کہ پیپلز پارٹی ، بھٹو یا بے نظیر نے اقلیتوں کو بنیادی یا سماجی حقوق دیے سراسر بے بنیاد اور جھوٹ ہے، واٹسن سلیم گل،
12961281_1087817717946253_2804961192813564402_o
ہمارے لیڈرز چاہے پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر ہوں قوم کا سودہ کرنے میں منٹ نہی لگاتے۔ قیمت کیا ہوتی ہے کہ شاید کوئ سیٹ مل جائے نہی تو تھوڑی سی پبلسٹی ہی سہی۔ میرے ایک مسیحی دوست پیپلز پارٹی کی یورپ میں نمایندگی کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات پر کوئ اعتراض نہی ہے۔ کیونکہ آپ کو یہ حق ہے کہ آپ مین اسٹریم جماعتوں میں رہ کر اپنی اقلیتوں کی آواز بلند کریں۔ لیکن آپ کو یہ حق نہی دیا جائے گا کہ آپ ہماری قوم کا سودا کریں۔ میرا اپنے اس بھائ سے کوئ مسلئہ نہی ہے۔ نہ میری کوئ دُشمنی ہے۔ میں اپنی اس تحریر سے صرف یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آپ جیسے دوستوں کہ اس طرح کے بیانات اور وہ بھی نیشنل میڈیا پر ہماری قوم کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔ آپ بولتے وقت سوچتے نہی ہیں کہ آپ کے اپنے چند سیکنڈ کے بیان کردہ جملے آپس میں متصادم ہیں۔ اس طرح کے بیانات تھائ لینڈ، ملیشیا اور سری لنکا تو کیا یہاں یورپ میں بھی مسیحی تارکین وطن کی پناہ کی درخواست پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ برائے مہربانی سیاست کیجئے مگر ہماری مسیحی قوم کے زخموں پر نمک پاشی مت کیجئے۔