ایک اور مسیحی ندیم جیمس پر توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ، اس کی دو بہنیوں کو گرفتار کر کے ان پر تشدد، واٹسن سلیم گل،
cropped-10690078_924627440915997_8285230611956478743_n.jpg
ضلع گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کے قصبے فادر کالونی کا رہایشی ندیم جیمس جس کا علاقے کے ایک مسلمان سے کسی بات پر جھگڑہ چل رہا تھا۔ جس میں اس نے طیش میں آکر محلے کے چند دوستوں کی ملی بھگت سے ندیم جیمس کے فون کے زریعے توہین آمیز ٹیکسٹ میسج بھیجے اور پھر علاقے کے لوگوں کا اکٹھا کر کے ندیم کے گھر پر حملہ کیا مگر پولیس کے وقت پر پہنچنے سے مشتعل ہجوم ندیم جیمس کے گھر کو جلانے میں ناکام رہے۔ پولیس ندیم جیمس کے ہاتھ نہ آنے کے غصے میں اس کی دو بہنوں نجمہ اور سمبرین کو گرفتار کر کے لے گئے۔ زرایع کے مطابق ان دونوں مسیحی خاتون پر تشدد کر کے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بھائ کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرہں۔ علاقے میں مسیحی خاندان خوف و ہراس میں ہیں۔ مضید تفصیلات کا انتظار ہے۔