کمیونٹی میں اتحاد کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے دوسری میٹینگ 24 سپتمبر بروز ہفتہ کو ایمسٹرڈیم میں ہوگی، واٹسن سلیم گل،
unity-is-streanth
ہالینڈ میں رہنے والے پاکستانی مسیحیوں میں اتحاد اور بھائ چارے کی شدید ضرورت ہے اور یہ ہی اتحاد ہماری کمیونٹی کی بقا اور استحکام کی بنیاد ہے۔ اس حوالے سے دوسری میٹینگ ایمسٹرڈیم میں چرچ کے میٹینگ ہال میں ہو رہی ہے۔ جس کی میزبانی اوینجلسٹ مائیکل ولئیم کر رہے ہیں جو کہ اپنی سماجی اور مزہبی خدمات کے حوالے سے کمیونٹی میں جانے جاتے ہیں۔ اس میٹینگ کے انتظامی امور ہماری 13 رکنی ٹیم سر انجام دے رہی ہے، جس میں اوینجلیسٹ مائیکل ویئلم،ایلڈرانجم اقبال،ایلڈرساجد بھٹی،ایلڈرعظیم مسیح،عابدشکیل، کلیم سلیم ، گلبازفضل،اعجازمیتھیوزوالفقار،جمشید ملک ،منگت مسیح ، بوبی بوب، ندیم گل ،اور واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔ اس میٹینگ میں ہالینڈ کے تمام چرچز کی نمایندگی شامل ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ وقت کا خیال رکھئیے گا اس میٹینگ میں ہالینڈ کی سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مزہبی راہنما بھی شریک ہو رہے ہیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے مزہبی راہنما ہماری اس جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس میٹینگ کا مقصد یہ ہے کہ سب کی مشترکہ اور متفقہ رائے سے ایک ایسی کمیٹی کی تشکیل ہو جو پاکستانی کمیونٹی کو اتحاد کی منزل پر جانے والے راستے میں راہنمائ کرے۔ یہ میٹینگ کمیونٹی کے مستقبل کو وضع کرے گی۔

(برائے مہربانی وقت پر تشریف لاہیں کیونکہ ہم اس میٹینگ کا آغاز وقت پر کریں گے۔