پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے ایمسٹرڈیم میں اپنی مرکزی کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا، واٹسن سلیم گل،
meeting-on-24-sep-20163
بروز ہفتہ 24 ستمبر کو ایمسٹرڈیم میں ہونے والی کمیونٹی میٹینگ نہایت کامیاب رہی جس میں ہالینڈ کے تمام چرچز، سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمایندوں نے بھرپور شرکت کی۔ میٹینگ کی میزبانی اوینجلسٹ مائیکل ویلئم نے کی اور سب کو خوش آمدید کہا۔ میٹینگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی میں اتحاد اور یگانگت کے ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔ میٹینگ میں پاکستان میں مسیحیوں کے ساتھ امتیازی سلوک، توہین رسالت کا قانون، مسیحی خواتین کی چادر کا تقدس اور بیرون ملک پاکستانی مسیحی مہاجرین کے حوالے سے اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیونٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک مرکزی کونسل تشکیل دی جائے جو اپنی زیلی کمیوٹیوں کے ساتھ مل کر اپنے پاکستانی مسیحی بہن بھائیوں کو انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نہ صرف ہالینڈ بلکہ اپنے بیلجئیم اور یورپ کے دیگر ممالک کے بھائیوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
meeting-on-24-sep-2016
ایگزیکٹیو کونسل میں پاسٹر ندیم دین، پاسٹر عمران گل، پاسٹر سرفرازرحمت، ایلڈرانجم اقبال، ایلڈر اعظیم مسیح ، ایلڈر ساجد بھٹی، ایلڈر فراز اعجاز، ایوینجلسٹ مائیکل ولیئم، گیباز فضل،اوینجلسٹ کلییم سلیم، اعجاز میتھیوزوالفقار۔ عابد شکیل، بوبی بوب، فراز اعجاز۔ ہنی ویئلیم ، جمشید ملک، خرم اختر، گیسپر ڈانئیل، تنویر قربان، گریفن عمانیوئل ،رفیق تھامس اور راقم واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔
meeting-on-24-sep-20165..meeting-on-24-sep-20164
اس کے علاوہ پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کا ایک وفد جلد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع ہینگری کے سفارتخانے میں محترم سفیر سے ملاقات کر کے ان کی حکومت کا شکریہ ادا کرے گا اور ان کے اس فیصلے پر جس میں تھائ لینڈ سے پاکستانی مسیحیوں کی ہینگری میں سیٹلمنٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرے گا۔