سابق ممبر صوبائ اسمبلی سندھ اور پاکستان مینورٹی فرنٹ کے بانی اور قائد جناب مایئکل جاوید جہان فانی سے کُوچ کر گئے، واٹسن سلیم گل،
14470595_10153754260456540_8623360524334585109_n
مائیکل جاوید کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ مائیکل جاوید صاحب میرے سیاسی استاد تھے اور پاکستان مینورٹی فرنٹ کی تخلیق کے دوران میں اور میرے چند دوست اسٹوڈنٹ پاور کی حیثیت سے ان کے ساتھ تھے۔ بعد میں میرے چند دوستوں کو جب ایک حکومتی اسٹوڈینس فیڈریشن کے غنڈوں نے گولیاں ماری تو میرا ان سے اختلاف ہوا جس کے بعد میں ان کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر پی ایم ایف چھوڑ گیا۔ مگر ان کا احترام ہمیشہ میرے دل میں رہا، وہ میرے سیاسی استاد تھے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ خداوند ان کو اچھی جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے آمین،