کرسمس گیٹ ٹو گیدر پروگرام بروز بدھ 28 دسمبر ہالینڈ میں کو منعقد ہونا تھا ،غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دیا گیا واٹسن سلیم گل،

پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کے ممبران کی سکائیپ میٹینگ کے دوران پاسٹر ندیم دین نے تمام ممبرز کو تجویز پیش کی کہ چونکہ ہماری ہالینڈ کی بزرگ خاتون مسز ولیئم گزشتہ دنوں انتقال کر گئ ہیں ۔ اور مسٹر ولیئم اور ان کے خاندان کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ہمیں مسز ولیئم کے انتقال کی وجہ سے کرسمس گیٹ ٹو گیدر کو منسوخ کر کے کچھ عرصے بعد کمیونٹی گیٹ ٹو گیدر کے نام سے پروگرام منعقد کرنا چاہئے۔ پاسٹر ندیم دین کی اس تجویز پر تمام ممبرز نے اتفاق کیا اور اس پروگرام کو وقتی طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ سکائیپ میٹینگ میں اعجاز میتیھو زوالفقار، پاسٹر ندیم دین، کلیم سلیم ، عابد شکیل ، رفیق تھامس ،ایلڈر انجم اقبال اور (راقم) واٹسن سلیم گل شریک تھے جبکہ گُلباز فضل، بوبی بوب، سیسل جیمس ، گریفن عمنوئیل ،پرویز ولئیم اورایلڈر ساجد بھٹی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔
کرسمس کی تقریبات کے بعد جلد ایک کمیونٹی میٹینگ بلائ جائے گی جس میں آنے والے پروگرام کے حوالے سے جامعہ منصوبہ بندی کر کے اس پروگرام کی نئ تاریخ کا علان کیا جائے گا۔

Advertisements