برائے مہربانی کرسمس کے موقع پر غریبوں، مسکینوں اور یتیموں کو فراموش نہ کریں کیونکہ میں اس بار مصروف ہونگا واٹسن سلیم گی،
xmas
کرسمس کی رات 24 دسمبر کو آپ لوگ غریبوں کو ضرور یاد کریں اور جب اچھے اچھے پکوان پکالیں تو دو روٹی کسی غریب کو نام سے یاد کر کے پاکستان بیجھیں میرے گھر پر کرسمس پارٹی ہے اس لئے میں مصروف ہونگا مگر کسی نہ کسی کو تو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔ کرسمس والے دن 25 دسمبر کو اگر ہو سکے تو مسکینوں کے لئے ضروراپنی جیب میں سے کچھ نکالیں کیونکہ اصل کرسمس یہ ہی ہے کہ ہم مسکینوں کو یاد کریں ۔ کیونکہ میں نے چرچ جانا ہے اور پھر مجھے اپنی گاڑی کا پیٹرول اور دیگر اخراجات کے لئے پیسے چاہیں اور کرسمس کی شام کو دوستوں کے ساتھ وائن شائن، پارٹی شاارٹی۔۔۔۔اس لئے “جاگدے رہنڑا تے میرے تے نہ رہنڑا” ۔اسی طرح نئے سال کے موقع پر پاکستان میں ہمارے ہزاروں یتیم بچے ہیں جن کے پاس کرسمس کے لئے تو دور کی بات سردی سے بچنے کے لئے کپڑے نہی ہیں۔ بس اگر ہو سکے تو اپنے پٹاخوں کے پیسوں میں سے کچھ پیسے بچا کر ان کی مدد ضرور کیجئے گا۔ میں بھی ضرور اپنے پٹاخوں کے بجٹ سے کچھ پیسے بچاتا مگر اس بار میں نے اپنے بچوں سے وعدہ کر لیا ہے کہ پروفیشنل پاور بُکس لیکر دونگا جو کہ 150 یورو کا ہے اور دیگر پٹاخوں اور اخراجات اس کے علاوہ ہیں اور نئے سال کی رات ہو اور جام نہ ہو مستی نہ ہو یہ ہو نہی سکتا ۔ میں یتیم بچوں کے لئے اس بار کچھ نہ کر سکونگا۔ (ویسے مجھے یاد نہی کہ پچھلی بار اور اس سے پچھلی بار بھی میں نے کچھ کیا ہو)۔ میں اگلے سال ضرور کوئ اچھا کام کرونگا ویسے بھی اگلے سال میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں۔
آپ سب کوکرسمس اور نئے سال کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک،

Advertisements