تھائ لینڈ میں 182 پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کی ضمانتیں منسوخ کی جا رہی ہیں ،واٹسن سلیم گل

Discrimination_Sign

صبح صبح ایک دوست نے تھائ لینڈ سے فون کر کے مجھے بتایا اور اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل جن لوگوں کو ضمانت پر رہائ ملی تھی اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی ضمانت منسوخ کر کے ان کو دوبارہ جیلوں میں بند کیا جائے۔ یاد رہے کہ ان میں بہت بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اور ہمارے زرایع یہ کہتے ہیں کہ یہ تھائ لینڈ کی حکمت عملی ہے کیوں کہ اس ظلم سے تنگ آ کر بہت سے مسیحی واپس پاکستان جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ایک بات جو غور طلب ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان کے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام پناہ گزینوں کو ریفیوجی اسٹیٹس مل چکا ہے ۔مگر مسیحی اس وقت زیر عتاب ہیں۔

Advertisements