پاکستانی مسیحیوں کے حوالے سے ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 25 مارچ کو ہالینڈ کے تاریخی شہر ایمسٹرڈیم میں منقد کی جا رہی ہے۔

candle-share

گزشتہ روز 18 فروری کو ہالینڈ کے شہر سٹافورسٹ میں ایک میٹینگ کا انقاد ہوا۔ جس میں پاکستانی مسیحیوں کی لیڈرشپ نے شرکت کی۔ اس میٹینگ میں چند اہم فیصلے بھی ہوئے جن میں سے ایک فیصلہ یہ تھا کہ ایک بین الاقوامی اجتماع منقد کیا جائے اور دنیا بھر کی پاکستانی مسیحی لیڈر شپ کو دعوت دی جائے کہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور ایک ایسی حکمت عملی تیار کی جائے کہ ہماری کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی مضبوط ہو۔ اس کے لئے ایک انٹرنیشنل کانفرنس بروز ہفتہ 25 مارچ کومنقد کی جارہی ہے۔ جس میں یورپ اور برطانیہ سے ہماری لیڈر شپ شرکت کر رہی ہے۔ اس کانفرنس کے انقاد کے لئے ایک انتظامی امور کی کمیٹی تشکیل دی گئ ہے جس میں پاسٹر ولئیم پیغانی ، پاسٹر منور عنایت، کلیم سلیم ، اعجاز میتھیو زوالفقار، گلباز فضل، انجم قبال، عظیم مسیح، منگت مسیح، سنی ویلئم ، ماجد ملک اور واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔

اسی میٹینگ میں دوسرا اہم فیصلہ یہ ہوا کہ ہم اپنے اسٹریکچر کو ایک نام دیں جس سے ہماری تمام تحاریک کو منقد کرنے میں آسانی ہو۔ اس لئے سب کی متفقہ رائے سے اس اسٹریکچر کو اوورسیز پاکستانی کرسچن آلائینس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک بورڈ کی صورت میں کام کریں گا اور فیصلے مشترکہ مشاورت کے ساتھ اکثریتی بنیادوں پر کئے جائے گے۔

25 مارچ کو ہماری کانفرنس کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا جو چار حصوں پر مشتمل ہوگا اور شام 6 بجے تک اختتام پزیر ہوگا۔ ہماری کمیٹی نے تمام شرکا کے لئے صبح کا ناشتہ، لنچ اور ڈنر کا اہتمام کیا ہے اور درمیان میں چائے، کافی کی بریک بھی ہوگی۔ ہمارا کانفرنس ہال ایمسٹرڈیم کے تاریخی اور بڑے ریلوے اسٹشن سے محض 12 سے 15 منٹ کی واک پر ہے اور یہاں سے ایمسٹرڈیم کا سیاحتی مقام ڈیم محض 20 منٹ کی واک پر ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں ہر روز لاکھو سیاح موجود ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی اپنی شرکت کے حوالے سے ہمیں 5 مارچ تک آگاہ کریں۔

ہماری کمیٹی پاسٹر ولئیم پیغانی اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ جنہوں نے گزشتہ روز کی میٹینگ کے لئے ہمیں اپنا گھر فراہم کیا اور تمام شرکا کو لزیز کھانا بھی کھلایا۔

مضید معلومات آپ تک ہمارے پوسٹرز اور دیگر زرایع سے جلد پہنچ جایں گی۔

Advertisements