ایمسٹرڈیم میں پاکستانی مسیحیوں کے حوالے سے منقد کی جانے والی انٹرنیشنل کانفرنس کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، (رپورٹ واٹسن گل)

unity-is-streanth

 

بروز ہفتہ 25 مارچ کو اوورسئیز پاکستانی کرسچن الائینس کی جانب سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس منقد کی جارہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مسیحیوں کو آپسی اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کے لئے مضید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان میں مسیحیوں کی حالت زار، تھائ لینڈ ،سری لنکا، ملیشیا اور یورپ میں پاکستانی مہاجرین کی اسالئم کی درخواستوں کا مسترد ہونا، بیرون ملک ہماری کمیونٹی میں انتشار وغیرہ،،، ان تمام مسائل کا حل صرف ہمارے اتحاد، یگانت اور بھائ چارے میں موجود ہے۔ ہم تن تنہا ان مسائل کا حل تلاش نہی کر سکتے ۔ ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

ہماری کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے مطابق ہمارے پاس جتنے وسائل موجود ہیں ان کے مطابق تمام ممبرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے بلکہ کچھ ممبرز زیادہ ہوچکے ہیں۔ اب مضید رجسٹریشن ممکن نہی ہے ۔او۔ پی ۔ سی ۔اے کی ٹیم یورپ اور برطانیہ سے اس کانفرنس میں شامل ہونے والے سیاسی، سماجی اور مزہبی راہنماؤں کے استقبال کے لئے تیار ہے ہم 25  مارچ کے تمام پروگرام کو اپنے رب الافواج یہووا یری کے ہاتھوں میں دیتے  ہیں اور آپ سب سے خصوصی دعا کی اپیل بھی کرتے ہیں۔

اس کانفرنس میں بیلجئم ، فرانس ، جرمنی، برطانیہ ، اٹلی ، ڈنمارک ، سویڈن ،مالٹا ، ہنگری اور سویٹزرلینڈ سے کمیونٹی لیڈرز تشریف لارہے ہیں۔

Advertisements