آور ہوم پریئر گروپ پھر سے متحرک ہوگیا، آج ایک وقفے کے بعد اس عبادتی گروپ نے بھائ عظیم مسیح، بھائ انجم اقبال، بھائ ڈنئیل کے ساتھ خاندانی عبادات کا آغاز کر دیا۔

IMG-20170422-WA0014

ہالینڈ میں یہ خاندانی دعا کا سلسلہ کسی بھی چرچ کا مخالف نہی ہے اور اپنے چرچز کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ہالینڈ میں خاندانی عبادات کا یہ سلسلہ تقریبا 6 سال قبل عظیم مسیح، انجم اقبال ، گلباز فضل اور ڈانیئل نے شروع کیا تھا جو خصوصی طور پر بچوں کی مسیحی تربیت کے حوالے سے نہایت کامیاب رہا۔

IMG-20170422-WA0009

آور ہوم پرئیر گروپ کو دوبارہ شروع کرنے کے موقع پر بھائ عظیم مسیح اور بھائ انجم اقبال نے سب کو خوش آمدید کہا دونوں نے کہا کہ خاندانوں میں مسیحی تربیت اور بچوں کو مسیحی تعلیم سکھانے میں یہ گروپ پہلے بھی شاندار کام کرتا رہا ہے اور اب بھی یہ گروپ ہماری روحانی ترقی کا باعث بنے گا۔ بشپ ارشد کھوکھر بھی موجود تھے انہوں نے خصوصی طور پر اس گروپ کے لئے دعا کی اور اپنے پیغام میں انہوں نے اس عبادتی گروپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ راقم یعنی مجھے بھی اس گروپ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئ تھی جو میں نے قبول کی اور اس خصوصی عبادت میں شریک ہوا اور برکت پائ۔ اختتام پر میزبان خاندان بھائ عظیم کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام تھا۔

IMG-20170422-WA0011IMG-20170422-WA0008

Advertisements