معروف سیاسی شخصیت تسکین خان اور پاسٹر تحسین خان کی والدہ جہان فانی سے کوُچ کر گیئں۔ واٹسن سلیم گل،

18195034_10155295262877002_8793234289319801065_n

آج بروز بدھ 26 اپریل  کے آغاز کے وقت مسز گلیڈزحمید گُل خان جو کہ معروف اینکر پرسن،سیاسی شخصیت اور آئ سی سی کے جنرل سیکٹری تسکین  گل خان اور پاسٹر تحسین گل خان کی والدہ تھیں اس جہان فانی سے کُوچ کر گئیں۔ وہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور ساتھ ہی ان کو نمونیہ بھی ہو گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ہالینڈ کے دوستوں اور خصوصی طور پر اوورسئیز پاکستانی کرسچن آلائینس کی جانب سے اس خبر پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اور اپنے اپنے پیغامات میں غمزدہ خاندان کے لئے تسلی اور صبر کی دعا کی۔

Advertisements