اوور ہوم پرئیر گروپ ہالینڈ کی خاندانی عبادت بروز ہفتہ 20 مئ کو برادر انجم اقبال کے گھر پر منعقد ہوگی۔

keep-calm-and-lets-pray-together

ہالینڈ میں خاندانی عبادات کے اس سلسلے کا آغاز 6 سال قبل ہوا تھے۔ عبادات کے اس سلسلے کو اوور ہوم پرئیر گروپ کا نام دیا گیا تھا۔ اس گروپ کے منتظمین میں عظیم مسیح، انجم اقبال، گلباز فضل اور ڈینئیل اعوان ہیں ۔ عبادت میں چند خاندان آپس میں مل کر رب الافواج کے سامنے اپنے سروں کو جھکاتے ہیں اور گیتوں اور زبوروں سے اپنے رب کی حمد کرتے ہیں۔ 20 مئ کو عظیم مسیح اور انجم اقبال عبادت کو لیڈ کریں گے۔ انجم اقبال یوتھ فرماتے ہیں کہ یوتھ کو تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ راقم یعنی میرا خاندان بھی اس عبادت کا حصہ بنے گا۔ عبادت کے بعد میزبان خاندان کی جانب سے کھانے کا انتظام ہے۔ یعنی روح کی غزا کے بعد جسمانی غزا بھی ضروری ہے۔

Advertisements