بہاولپورکے قصبے آرابستی میں گٹر کا مین ہول کھولتے ہوئے تین اور مسیحی جاں بحق ہوگئے واٹسن سلیم گل۔

IMG-20170707-WA0001

دانش مسیح

 

معروف سماجی شخصیت اور ساتھ کے ڈائیریکٹر کاشف نواب کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ سلیم مسیح ولد یعقوب مسیح، 20 سالہ دانش مسیح ولد پطرس مسیح جس کی شادی محض سات ماہ قبل ہوئ تھی اور 18 سالہ ندیم مسیح ولد سلیم مسیح شامل ہیں۔ یہ تینوں ایک مین ہول کی صفائ کے لئے اس میں اترے تو اس میں موجود زہریلی گیس نے ان کی جان لے لی۔ سلیم مسیح اور دانش مسیح تو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ندیم مسیح کو تشویشناک حالت میں وکٹوریا ہسپتال لایا گیا جہاں ندیم مسیح کی سانس کی ڈور بھی ٹوٹ گئ، تینوں صادق پبلک اسکول کے سرونٹ کواٹرز میں رہتے تھے۔

IMG-20170707-WA0002

ندیم مسیح

 

میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں اور میرے کالمز اس بات کے شاہد ہیں کہ حکومت پاکستان کے لئے کسی مسیحی خاکروب کا اس طرح سے مر جانا اور کسی جانور کا مر جانا ایک برابر ہے۔ اس بے شرم حکومت کو معلوم نہی ہے کہ یہ تین افراد نہی بلکہ تین خاندان تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات کیے بغیر کیسے ان کو کام کی اجازت دیتے ہیں اور اگر کوئ جانی نقصان ہوتا ہے تو اس کے زمہ داروں کو سزا کیوں نہی ملتی۔

IMG-20170707-WA0003

پطرس مسیح

Advertisements