لو ایک اور ظلم ایک اور شرمناک مقدمہ اقلیتوں کے خلاف وشال مسیح اور بھولا رام پر توہین اسلام کے تحت مقدمہ درج،واٹسن سلیم گل،

IMG_30716580062239

اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یہ دو نوجوان سول ہسپتال ڈھونگا بھنگا بہاول نگر میں صفائ کا کام کرتے تھے۔ دونوں ہی ان پڑھ تھے اور ہسپتال کے غیر ضروری کاغزات جلا رہے تھے کہ ان پر مقدمہ بنا دیا گیا، ڈھونگا پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر کے مطابق اسے شہر کے ایک مقامی صحافی کا فون آیا اور اسے یہ بتایا گیا کہ ہسپتال کے دو اقلیتی ملازم قرآن کے کچھ اوراق جلا رہے ہیں۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو لوگوں نے بتایا کہ یہ لڑکے کچھ پرانے ریکارڈ جلا رہے تھے جن میں کچھ قرآن کے صفحات بھی تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئ آر نمبر 1014/2017 کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

لو ہماری این جی اوز کی چاندی ہو گئ۔ اب اس طرح کے واقعات کی روک تھام صرف زبان کی حد تک ہے۔ مگر فنڈز کے لئے پوری طرح سے متحرک۔

(ہم تنظیم لیڈ اور جناب سردار مشتاق گل صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے اس خبر کو رپورٹ کیا۔)