دی لیوینگ اسٹون اردو چرچ میں سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کی یاد میں خصوصی دؑعا کی گئ اور ان کی یاد میں کلیسیا نے شمعیں روشن کی، واٹسن سلیم گل

IMG-20171217-WA0032IMG-20171217-WA0049

آج کرسمس کے خصوسی پروگرامز میں تبدیلی کر کے دی لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کے پاسٹر ندیم دین نے کوئٹہ کے سانحے کے حوالے سے عبادت کی اور پیغام میں بھی ان کو یاد رکھا۔ جناب رفیق تھامس نے نہایت دکھی انداز میں اس سانحے کی تفصیلات سے کلیسا کوآگاہ کیا ۔ چرچ کے شرکاء اس دہشتگردی کے حوالے سے غم اور غصے کی کیفیت میں تھے۔ اور مطالبہ کر رہے تھے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ جب کے حکومت بلوچیستان اس بات سے آگاہ تھی کہ مسیحی کمیونٹی کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے۔