ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ سانحہ کوئٹہ چرچ ، وفاقی اور بلوچستان حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،واٹسن سلیم گل۔

11070080_10203852901392222_6315864976216491333_n

ہالینڈ کے پاکستانی مسیحی 28 دسمبر کو دوپہر ایک بجے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے جو کہ ڈین ہاگ میں واقع ہے حکومت پاکستان سے سوال کریں گے کہ پاکستان میں مسیحیوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت کی زمہ داری کس کی ہے۔ یہ بھی سوال کیا جائے گا کہ حکومت بلوچستان کو گزشتہ ایک سال سے یہ رپورٹ مل رہی تھی کہ کوئٹہ میں چرچز کا نشانہ بنایا جائے گا تو کیوں اس کا سدباب نہی کیا گیا۔ سفارتخانے کے سامنے سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس احتجاجی تقریب کے انتظامات کو ترتیب دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئ ہے۔ جس میں رفیق تھامس، عابد شکیل، گلباز فضل، پاسٹر ندیم دین، انجم اقبال، گیسپر ڈانیئل، عظیم مسیح، بوبی یوسف اور راقم واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔ اس حوالے سے مضید تفصیلات جلد آپ کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔

آپ سب سے التماس ہے کہ آپ اپنے خاندان کے ساتھ اس میں شامل ہو کر سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اپنی آواز شامل کریں۔