دی ہیگ میں پاکستانی مسیحوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کامیاب مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سخت سردی کے باوجود پاکستانی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہو کر حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ حکومت پاکستان میں مسیحوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ کمیونٹی کے مزہبی اور سماجی راہنماّوں سے اپنی تقاریر میں اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیا جن میں گلباز فضل، ریورنڈ ندیم دین، ریورنڈ عمران گل، انجم اقبال، رفیق تھامس، عارف گل، سنی یونس، سہیل، گیسپر ڈینئل، جگنو کینیڈی، عاشر سرفراز، بانو کینڈی، الیزبتھ رفیق اور واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔ اسکے بعد پاکستانی مسیحوں کے وفد جس میں ریورنڈ ندیم دین، گلبازفضل، رفیق تھامس اور واٹسن سلیم گل شامل تھے سفارتخانے میں پٹیشن پیش کی اور درخواست کی کہ یہ پٹیشن وزیراعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی تک پہنچائ جائے اور حکومت پاکستان سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل پولیس فورس تشکیل دے۔

Advertisements