ایف آئ اے کی پولیس کی توہین رسالت کے جھوٹے کیس میں گرفتار  پطرس  کے ساتھ بد فعلی کرنے کے دباؤ کےنتیجے میں سرفراز نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اپنے بیان میں ساجد مسیح نے بتایا کہ پولیس نے ان کا موبائل چیک اور ان کو کچھ نہی ملا۔ ساجد مسیح کی حالت تشویشناک ہے۔ جب ان دونوں کے ساتھ یہ شرمناک سلوک کی کوشش کی جارہی تھی تو اس وقت ایف آئ اے کے تفتیشی روم میں تحریک لبیک یا رسول اللہ جماعت کے اراکین بھی موجود تھے جو اس کیس میں مدعی بھی ہیں۔

28238692_1549872451778707_6650594503532329977_o

دوسری خبر جو کہ فیصل آباد سے آرہی ہے کہ وہاں بھی مسیحیوں کے حوالے سے حالات خراب ہیں فیصل آباد کے علاقے الہی آباد کی گلی نمبر 11 اس کے علاوہ وارث پورہ اور داؤد نگر میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے لوگوں نے چرچز کی دیواروں پر اپنے کلمے لکھ دئے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔ جھگڑہ بچوں کے درمیان پتنگ بازی سے شروع ہوا۔

28058813_1549904531775499_2179813187636350633_n

سوال یہ ہے کہ پاکستانی مسیحی سیاسی، سماجی اور مزہبی نام نہاد لیڈرز کا کیا کریں جو اپنی قوم کے لئے میر جعفر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ لعنت ہے ایسے لیڈرز پر جو اس طرح کی بکواس کر کے قوم کے لئے عزاب بن رہے ہیں۔

Advertisements