30713563_10211473444341033_5530371620301963264_n

برسلز میں یوروپیئن پاکستانی کرسچن آلاینئس کی جانب سے منقعد کیا جانے والا۔مظاہرہ نہایت کامیاب رہا۔

نجی مصروفیات کی وجہ سے رپورٹ کی تاخیر کے لئے معزرت چاہتا ہوں۔

30724483_10211479815060297_4723397344702234624_n

یوروپیئن پارلیمنٹ کے سامنے اس مظاہرے میں برطانیہ، سپین ، فرانس ، جرمنی ، ہالینڈ اور بیلجئم سے پاکستانی مسیحیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے یوروپیئن پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پر مسیحیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثررسوخ استمال کرے۔ مظاہرین نے اپنی تقاریر میں مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد کے مسیحوں کو جو تین سال سے جیل میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں آزاد کیا جائے۔ ساجد مسیح کی حالت کے زمہ دار پولیس افسران کو سزا دی جائے اور مسیحوں کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔مظاہرے میں ہالینڈ سے گلباز فضل، اعجاز میتھو زوالفقار، پاسٹر ندیم دین ، بوبی یوسف،جمشید ملک، گیسپر ڈانئیل، یونس ویلئم، عظیم مسیح، عابد شکیل، فراز اعجاز، کینڈی، پاسٹر ولیئم پیغانی، پاسٹرمنور، سسیل جیمس، مجید ملک، ویرن گھرداری سنگھ ، گلُ عرفان، واٹسن سلیم گل بیلجئم سے بشپ ارشد کھوکھر، شاہد پرویز، پرویز بھٹی، پاسٹر کیمرون تھامس، البرٹ، پرویزبھٹی، ڈیرک ، خالد چوہدری، مبارک جوزف ، اشرف بھٹی، جمیل بھٹی،عزیز بھٹی ،کامران، رتیک، اعجاز دوتا، طارق، ریاض گل، جدون، قیصر پرویز جرمنی سے عاشر عظیم ، طارق جاوید رندھاوا فرانس سے فارق عنصر، عادل مسیح، عالیم عنایت، محترمہ قیصرہ ، شکیل سپین سے جوزف اور برطانیہ سے ولسن چوہدری شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے ایک درخواست یوروپیئن پارلیمنٹ کے  ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والے ممبر ٹونے فیلڈو کیلام کے نائب کو پیش کی جس میں گزارش کی گئ کہ وہ پاکستان میں مسیحیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر اپنا کردار ادا کریں۔

30710903_10211473424420535_547198616129765376_n30709609_10211473445421060_3276700433531273216_n

مظاہرے کا آغاز پاسٹر کیمرون تھامس نے دُعا سے کیا میزبانی کے فرایئض پاسٹر عمران گل اور پرویز بھٹی نے انجام دیئے۔ پاسٹر سرفراز رحمت اور پاسٹر ندیم دین نے اختتامی دُعا سے مظاہرین کو رخصت کیا۔ مظاہرے کے بعد بیلجئیم کی کمیونیٹی نے مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہوا تھا۔

30707812_10211479778979395_5957527519711199232_n30714198_10211479817020346_2319301302120611840_n

(پٹیشن کی کاپی برائے راست یوروپیئن پارلیمنٹ ممبر جناب ٹونے فیلڈو کیلام ، یوروپیئن پارلیمنٹ ممبر پیٹر فان ڈیلن اور یوروپیئن پارلیمنٹ ممبر محترمہ سیسلیا وائکسٹروم کو بزریعہ ای میل بھیج دی گئ ہے۔ )

30715091_10211473424940548_368572605621338112_n30715892_10211479779619411_4417352354739781632_n30708350_10211472772284232_897314686423269376_o30715457_10211473445021050_8200878376810971136_n30705717_1665488380203661_3049897757683744768_n30729213_10211479812620236_3647426754798157824_nIMG_2449 (1).JPGIMG_2463 (2).JPG

Advertisements