یکم جون کو جینیوا میں مظاہرے کے انتظامات مکمل، انتظامی امور کی ٹیم کی قوم سے دعا کی درخواست،

31166817_10211536366274042_3995357365342830592_o (1)

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ یکم جون بروز جمعہ کو یورپ اور برطانیہ کے پاکستانی مسیحی دنیا کے سب سے معتبر ادارے اقوام متحدہ کے دفتر یواین ایچ سی آر کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مقصد تھائ لینڈ، ملیشیا اور سری لنکا میں مشکلات کا شکار پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کو انصاف دلانا ہے۔

تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انتظامی کمیٹی  نے گزشتہ روز یونس ولئیم کے گھر پر ایک غیر رسمی میٹینگ میں پوری مسیحی قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مظاہرے کی کامیابی کے لئے رب الاافواج یہہووا پاک خدا سے دعا کریں۔

کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جینیوا میں پاکستان مخالف بھارتی لابی موجود ہے اور ان کے لوگ میڈیا میں بھی موجود ہیں اس لئے تمام مظاہرین کسی بھی میڈیا سے بات کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں۔ اور اگر ضرورت پڑے تو انتظامی امور کی کمیٹی کے ممبرز سے رابطہ کریں۔ ہم وہاں موجود ہونگے اور اس طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار ہیں۔

کمیٹی نے درخواست کی ہے کہ قوم کی یکجہتی اور یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کسی بھی سیاسی یا سماجی جھنڈے کے بغیر شرکت کریں۔

انتظامی کمیٹی کے  چند اراکین جن میں گلباز فضل، گیسپر ڈانئیل، جمشید ملک، یونس ولیئم، سسل جیمس ، کینڈی جگنو اور راقم واٹسن سلیم گل بی ٹی ایل ٹیلویژن کے پروگرام کی ریکارڈینگ پر موجود تھے جس کے بعد بھائ یونس ویلئم کے گھر پہنچے اور پھر ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران چند فیصلے کئے اور جو کمیٹی اراکین موجود نہی تھے ان سے بھی رائے لی گئ ۔

اراکین نے ایک بار پھر پوری قوم سے درخواست کی کہ ہماری آن لائن پٹیشن پر زیادہ سے زیادہ دستخط کیجئے۔

Advertisements