اوورہوم پرئیر گروپ کی ماہانہ عبادت کا انقاد ہالینڈ کے چھوٹے سے شہر ماؤدن میں ہوا جس کے انتظامات اس گروپ کے بانی اراکین ایوینجیلسٹ انجم اقبال اور ایوینجلسٹ عظیم مسیح نے بہت شاندار طریقے سے کیا۔

عبادت کا آغاز اوینجلسٹ عظیم مسیح نے خدا پاک کے مقدس نام سے کیا۔ گیتوں اور زبوروں نے عبادت کے ماحول کو روحانی ماحول میں ڈھال دیا۔ خدا کی خادمہ یاسمین کینڈی نے عید پینتیکوسٹ کی مناسبت سے بہت خوبصورت پیغام دیا۔ اسی دوران ایوینجلسٹ عظیم مسیح نے اوور ہوم پرئیر گروپ کی افادیت اور ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے پاسٹرز، خدا کے خادم، مبشر اسی گروپ سے تربیت پا کر نکلے اور یہ ہی دلیل ہے کہ یہ گروپ اتنے سالوں سے بغیر کسی لالچ کے خدمت کر رہا ہے۔ عبادت کے اختتامی حصے کو ایوینجلیسٹ انجم اقبال نے انجام دیا اور کمیونٹی میں پیار، محبت اور یکجہتی کے فروغ کے لئے خصوصی دعا کی۔ عبادت کے بعد ایک رسمی گفتگو میں دونوں اراکین نے بتایا کہ چرچ کسی بلڈنگ یا عمارت کا محتاج نہی ہوتا۔ بلکہ جیسے خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ” جہاں دو یا چار میرے نام سے اکٹھے ہونگے میں وہاں موجود ہونگا”۔ ہم خدا کی خدمت کر رہے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا ہمیں کامیابی عطا کرتا ہے۔