ہمارے بزرگوں کو توجہ اور احترام کی ضرورت ہے، چوہدری بابر (پیرس)

گزشتہ اتوار 15 دسمبر کو فرانس کے شہر پیرس میں کرسمس کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام منقعد کیا گیا جس کا اہتمام پیرس میں رہنے والی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری بابر نے کیا تھا۔ اس تقریب میں فرانس کے علاوہ نیدرلینڈز سے گلباز فضل، جگنو کینڈی، عظیم مسیح اور واٹسن سلیم گل نے شرکت کی اور جرمنی سے بھی پاکستانی مسیحی شریک ہوئے۔ بابر چوہدری جو کہ پاکستان میں چوہدری کرسچن انٹرنیشنل ہلپ نامی ادارہ چلاتے ہیں جس کا مقصد ان عمر رسیدہ لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے جن کو ان کی اپنی اولاد تنہا چھوڑ گئ۔ ان بزرگوں کو کھانا، کپڑا اور چھت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کا پہلا حصہ عبادت اور مسیح کی پیدائیش کے حوالے سے تھا۔ جس میں چھوٹے بچوں نے بہت خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔

پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس میں مسٹر فلیپ گوگلیمی جو کہ فرانس کی سیاسی شخصت ہیں اور رومینوو یونی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے شرکت کی اور اس تقریب کے انقاد پر چوہدری بابر صاحب کو مبارک پیش کی۔

اس تقریب کی اختتامی حصے میں یورپ کی چند شخصیات کو مسٹرفلیپ گوگیلمی اور چوہدری بابر نے سماجی خدمات کے حوالے سے ایوارڈ تقسیم کئے جن میں سویٹزرلینڈ سے روحی فرانسس، نیدرلینڈز سے واٹسن سلیم گل، فرانس سے سیوا سنگھ اور نعیم عزیز شامل تھے۔