سندھ ، میرپُور خاص میں ایک توہین مزہب کا کیس اور ایک اور مسیح نوجوان اس کی گرفت میں،

مجھے ایک مسیحی بھائ نے یہ خبر دی ہے جس کا نام میں یہاں نہی لکھ رہا ہوں ۔
11312708_1111544315525743_855440024132338726_o (1)
میرپورخاص کےعلائقے محمود آباد میں مسیحی نوجوان یعقوب عرف کاکا مسیح نے مقامی مسجد الرحیمی کے پیش امام طالب پنڑسے اپنا تعرف مسلم کرواکر قرآن شریف لیکر گیا جس کو بعد میں محمود آباد بیسک ھیلتھ یونٹ کے کچرے کے ڈھیر میں پایا گیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مشتعل افراد نے مسیح معلون یعقوب مسیح کی اس حرکت ان پر حملا کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ واقعی میں ملوث یعقوب عرف کاکا مسیح کو نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ اس واقع کے بعد مشتعل افراد نے شہر کو بند کروا دیا ۔ واقع کے اطلاع کے بعد علماء اکرام کی بڑی تعداد مولانہ حفیظ الرحمٰن فیض، مولانہ حافظ عطاء اللہ حیدری سمیت دیگر علماء اکرام محمود آباد تھانے پہنچ گئے۔۔ جوابدار یعقوب مسیح کے خلاف مسجد کے پیش امام طالب پنڑ کی مدعیت میں زیر دفع 295C اور 295b کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت میں ڈی ایس پی سٹ لائیٹ ٹائون عطاء محمد نظامانی بتایا کہ جوابدار نے اقرار جرم کیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے۔
11415489_1111544222192419_9094752338637234923_o..11336967_1111544312192410_8245799002929217806_o
یاد رہے کہ یہ خبر غیر مصدقہ ہے اور ہمارا پاکستان کے چند متحرک لوگوں اور تنظیموں سے رابطہ ہو رہا ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔