کوئٹہ میں میتھوڈسٹ چرچ پر دہشتگردوں کا حملہ حکومت کی اقلیتوں کی حفاظت کی ناکامی کا منہہ بولتا ثبوت ہے، واٹسن سلیم گل،

church attack

زرغون روڈ پر واقع میٹھوڈسٹ چرچ میں اتوار کی صبح عبادت جاری تھی کہ دو بزدل دہشتگردوں نے معصوم بچوں، عورتوں سمیت عبادت میں شامل مسیحیوں پر حملہ کر دیا جس سے آٹھ مسیحی جاں بحق ہو گئے اور 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جس میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہم ہالینڈ میں رہنے والے پاکستانی مسیحی اس حملے کی پُرزور مُزمت کرتے ہیں ۔

ابھی چند ہفتوں قبل اسی کوئٹہ شہر میں ایک چرچ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد چرچ کے پاسٹرانیل جانسن کو بھتے کا پیغام ملا تھا جو انہوں نے علاقے کی پولیس کو بھی بتایا تھا وہ کال جس پر پاسٹر جانسن کو دھمکی دی گئ تھی اس کال کی ریکارڈنگ بھائ گُلباز فضل کے پاس تھی اور ان کا رابطہ پاسٹر مظفر منور کے ساتھ تھا انہوں اس کال کی ریکارڈینگ  مجھے بھی بھیجی ہے جو میرے پاس محفوظ ہے۔ پولیس نے اگر وقت پر کاروائ کی ہوتی تو شاید یہ واقعہ نہ ہوتا۔ کوئٹہ کے پاسٹر انیل جانسن اور پاسٹر مظفر منور ابھی بھی اپنی جان بچانے کے لئے ایک شہر سے دوسرے شہر بھاگ رہے ہیں۔ اس پر میں تٖفصیل سے لکھونگا۔